منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

سعودی وزارت حج کے آن لائن سسٹم میں خرابی دور نہ ہو سکی، عمرہ ویزے تعطل کا شکار

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (اے این این) سعودی وزارت حج کے آن لائن ای نمبر سسٹم میں خرابی دور نہ ہو سکی۔ دنیا بھر میں عمرہ ویزہ کا اجرا رک گیا ٗ عمرہ زائرین کو ہوائی ٹکٹوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں عمرہ زائرین کیلئے ویزوں کے اجراء کے آن لائن سعودی نظام میں تکنیکی خرابی کے باعث عمرہ ویزوں کے اجراء کا نظام پیر سے تعطل کا شکار ہے جس کی وجہ سے عمرہ زائرین کو ٹکٹوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے ۔عمرہ کمپنی کے ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزارت حج کی طرف سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں رواں سال کیلئے عمرہ ویزوں کے اجراء کیلئے بنائے گئے آن لائن نظام میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ عمرہ ویزہ کی سعودی عرب سے منظوری آنے کے باوجود ای نمبر نکالنے کا سسٹم پچھلے دو روز سے خراب ہے جس کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ زائرین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے یہ عذر پیش کیا جارہا ہے کہ پوری دنیا کا عمرہ سسٹم خراب ہے جس میں درپیش تکنیکی خرابی کو دور کرنے کیلئے سعودی وزارت حج مصروف عمل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…