ممبئی (نیوز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسکول کے دنوں میں لڑکیوں کو متاثرکرنے کے لیے شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بولا کرتے تھے۔بالی ووڈ لائف کے مطابق رنبیر کپور ہندوستانی چینل کلرز کے شو کامیڈی نائٹس ود کپل پر اپنی آنے والی فلم ’تماشا‘ کی تشہیر کے لیے موجود تھے جہاں ان کی ساتھی اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔اس دوران شو کے ہوسٹ کپل شرما نے ان سے سوال کیا کہ کیا رنبیر نے کبھی کالج کے دور میں شاہ رخ خان کے ڈائیلاگ بولیں۔اس سوال کے جواب میں رنبیر کا کہنا تھا کالج کے نہیں اسکول کے دنوں میں جب وہ آٹھویں جماعت میں تھے تو شاہ رخ خان کی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ ریلیز ہوئی تھی۔رنبیر کے مطابق اس فلم کی ریلیز کے بعد زیادہ تر لڑکے شاہ رخ خان کی نقل کرتے تھے اور رنبیر لڑکیوں کو متاثر کرنے کے لیے شاہ رخ کا ڈائیلاگ ’کچھ کچھ ہوتا ہے تم نہیں سمجھو گی‘ بولتے تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حیرانی کی بات یہ ہے کہ ان کے ڈائیلاگ کی نقل کرنے پر لڑکیاں ان سے کافی متاثر بھی ہوجاتی تھیں۔رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم ’تماشا‘27 نومبر کو ریلیز ہو گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تاحیات
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑااضافہ
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سعودی عرب: ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق اہم فیصلہ
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے















































