ہفتہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2026 

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

datetime 3  اکتوبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،

جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کمی ہوئی۔ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق کمی کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے میں فروخت ہورہا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 687 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق فی اونس سونے کا بھاؤ 43 ڈالر کم ہونے کے بعد 4 ہزار 138 ڈالر کی سطح پر آگیا ہے۔ملک میں چاندی کے نرخ بھی کمی کی زد میں رہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 56 روپے گھٹ کر 6 ہزار 522 روپے ہوگئی۔سونا دنیا بھر میں سرمایہ کاری اور اثاثے کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہونے والی اہم دھاتوں میں شمار ہوتا ہے، تاہم عالمی منڈی کی صورتحال، معاشی حالات، مہنگائی اور سرمایہ کاروں کی طلب سمیت مختلف عوامل اس کی قیمت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کی مقامی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی تھی،

جس کے تحت ملکی مارکیٹ میں سونے کا نرخ عالمی قیمت سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کیا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق سونے یا چاندی کی خرید و فروخت کرنے والے افراد کو لین دین سے قبل اپنے علاقے کے صرافہ بازار سے تازہ ترین نرخ ضرور معلوم کرلینے چاہئیں تاکہ موجودہ قیمت کے مطابق معاملہ کیا جاسکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…