جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

ترکیہ: پہلوان کی ہزاروں برس قدیم قبر دریافت

datetime 20  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوذ ڈ یسک) ترکیہ کے تاریخی شہر ایسپینڈوس میں جاری آثارِ قدیمہ کی کھدائی کے دوران تقریباً 2400 سال قدیم ایک قبر دریافت ہوئی ہے،

جس سے ماہرین کو قدیم زمانے کے ممکنہ کھلاڑی یا پہلوان کی زندگی کے حوالے سے اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ترکیہ کی وزارتِ ثقافت و سیاحت کے مطابق ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو شہر کے مشرقی قبرستان میں ایک تابوت کی طرز پر تعمیر کی گئی قبر ملی ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ تدفینی مقام پانچویں صدی قبل مسیح کے اواخر سے چوتھی صدی قبل مسیح کے درمیانی عرصے سے تعلق رکھتا ہے۔قبر کی کھدائی کے دوران چاندی کے کئی قدیم سکے اور دیگر نوادرات بھی برآمد ہوئے۔ ان سکوں پر کشتی لڑنے والے پہلوانوں کے نقوش موجود ہیں، جس کی وجہ سے ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ قبر میں مدفون شخص کا تعلق کھیلوں کی دنیا سے تھا اور وہ خود بھی پہلوان ہوسکتا ہے۔ترکیہ کے وزیرِ ثقافت و سیاحت نے کہا کہ قبر سے حاصل ہونے والی اشیا اس مفروضے کو تقویت دیتی ہیں کہ مدفون شخص کا تعلق قدیم ایسپینڈوس میں ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں سے رہا ہوگا۔

ماہرین کے مطابق قبر کو بڑی پتھریلی پلیٹوں کو باہم جوڑ کر صندوق نما شکل میں تعمیر کیا گیا تھا۔ اس دریافت سے نہ صرف قدیم ایسپینڈوس میں رائج تدفینی رسومات اور طریقۂ کار کے بارے میں معلومات ملتی ہیں بلکہ اس دور میں کھیلوں سے وابستہ افراد اور ایتھلیٹس کے معاشرتی مقام کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔آثارِ قدیمہ کی ٹیم اب قبر سے برآمد ہونے والے سکوں اور دیگر اشیا کا تفصیلی تجزیہ کر رہی ہے۔ ماہرین کو امید ہے کہ مزید تحقیق سے مدفون شخص کی شناخت، پیشے اور اس دور میں اس کی سماجی حیثیت کے بارے میں اضافی شواہد سامنے آسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…