ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

روز بعدمیرے پرستار مجھ میں جسمانی طور پر واضح فرق محسوس کریں گے‘سلمان خان 10

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خا ن نے کہا ہے کہ وہ 10دن میں اپنی فلم ”سلطان“ کے کردارسلطان علی خان کے کی ادائیگی کے لیے تیار ہو جائیں گے۔واضح رہے چند روز قبل اداکار کی طرف سے میڈیا کو بتایا گیا تھا کہ وہ ”سلطان“میں اپنے حالیہ سائز سے ڈبل نظر آئیں گے۔49سالہ اداکار ”سلطان“ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سلمان خان نے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ اپنی حال ہی میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“ کی پرموشن کے سلسلے میں مصروف رہے جس کے باعث ان کا پہلوانی کا تربیتی کورس بڑی حد تک متاثر ہوا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ اب سے10دن بعد ان کے پرستار ان میں جسمانی طور پر واضح فرق محسوس کریں گے۔اس موقع پر اپنی شادی کے متعلق سوال پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ جس قدر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں کسی لڑکی سے شادی کر کے اسے مصیبت میں نہیں ڈال سکتے اس کے علاوہ میں ایک اچھا شوہر کبھی بھی ثابت نہیں ہو سکتا تاہم بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتاہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…