اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اچھا شوہر بننے والی کوئی خوبی نہیں ، بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتا ہوں ۔

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خا ن آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں انکی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ”پریم رتن دھن پایو“بولی ووڈ انڈسٹری کے گزشتہ تمام ریکارڈز توڑچکی ہے۔ اداکار سے حال ہی میں ایک مرتبہ پھر میڈیا کی طرف سے انکی شادی کے متعلق سوال پوچھا گیا۔شادی کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں ایک اچھا شوہر کبھی بھی ثابت نہیں ہو سکتا لہٰذا شادی کا بھی کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔ رپورٹ کے مطابق میڈیا سے بات چیت کے دوران اداکارہ سونم کپور بھی انکے ہمراہ تھیں۔ سلمان خان کے اس سوال پر سونم کپور کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنی والدہ کی عزت اور انسے محبت کرتا ہے وہ بیوی کے ساتھ کیسے برا برتاﺅ کر سکتا ہے۔جبکہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے ہیں ،تاہم وہ جس قدر مسائل میں گھرے ہوئے ہیں کسی لڑکی سے شادی کر کے اسے مصیبت میں نہیں ڈال سکتے۔ علاوہ ازیں سلمان خان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان میں اچھا شوہر بننے والی کوئی خوبی موجود نہیں تاہم وہ بہترین باپ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…