ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

میرا کے بعد عمران سے شادی کی خواہشمندایک اور بے باک اداکارہ سامنے آگئیں

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) ریحام خان سے علیحدگی اور اداکارہ میرا کی خواہشات کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ایک اور امیدوار بے باک اداکارہ سامنے آگئی جس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے عمران خان کیلئے پیا رکا اظہار کرتے ہوئے عندیہ دیاکہ شادی کے بعد وہ فیس بک اور حتیٰ کہ شوبز بھی چھوڑدیں گی۔اپنے ویڈیوپیغام میں قندیل بلوچ نے کہاکہ ‘عمران خان ، مجھے واقعی آپ سے محبت ہے ، میرے ہوجائو ، میں آپ کو بہت خوش رکھوں گی، آپ کو کبھی چیٹ نہیں کروں گی، آپ کو کبھی دھوکا نہیں دوں گی، بہت پیار دوں گی، پلیز میرا پروپوزل قبول کرلو، پلیز، میں مانتی ہوں کہ ان دنوں آپ تھوڑا ڈسٹرب ہیں کیونکہ ریحام نے آپ کے ساتھ اچھا نہیں کیا، جاتے ساتھ آپ کی برائیاں شروع کردیں کہ آپ یہ کرتے ہیں وہ کرتے ہیں، اس کو یہ کہنا نہیں چاہیے تھا، میں کبھی ایسا نہیں کروں گی آپ جیسا بولیں گے ویسا کروں گی، آپ کیلئے میں شوبز چھوڑ دوں گی، میں سب کچھ چھوڑ دوں گی، فیس بک اور سب کچھ، آپ جیسا بولو گے ویسا کروں گی لیکن ایک دفعہ مجھے رسپانس دو، ایک دفعہ مجھ سے بات کرو،مجھے جلدی نہیں ہے ، آپ وقت لیں لیکن مجھے ڈر لگتا ہے آپ کسی اور سے شادی نہ کرلو۔ عمران خان اگر آپ نے شادی مجھ سے نہیں کی نا تو میں قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں شادی نہیں کروں گی، کسی سے شادی نہیں کروں گی، ساری زندگی، یہ میراآپ سے وعدہ ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ میرا بھی عمران خان سے شادی کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…