اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹر عمر اکمل کو ڈانس پارٹی میں شرکت کرنے پر شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل کو حیدرآباد میں ڈانس پارٹی میں شرکت کرنے پر شوبز حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ، عمر اکمل ناروے میں بھی پاکستانی اداکارہ کے ہاتھوں بے عزت ہوچکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق عمر اکمل 2015ء اگست کے دوسرے ہفتے کو ناروے میں پلے فار پیس کے نام سے ہونے والے کرکٹ ٹورنا منٹ کھیلنے گئے تھے جہاں انہوں نے نشے حالت کی حالت میں دھت ہو کر پاکستانی اداکارہ ریچل خان سے بھی بد تمیزی اور نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کی تھی جس پر اداکارہ ریچل خان نے عمر اکمل کو دھکا دینے کے ساتھ تھپڑ بھی رسید کیا تھا جبکہ چند روز قبل بھی حیدرآباد میں ایک ڈانس پارٹی میں شرکت کر کے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی جس پر پی سی بی نے ایکشن لیتے ہوئے ان کو معطل کردیا ۔اس حوالے سے شوبز حلقوں کا کہنا ہے کہ کوئی بھی سلیبرٹی قوم کا سرمایہ ہوتی ہے اور یہ لوگوں کے آئیڈیل ہوتے ہیں اور کسی بھی سلیبرٹی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ غیر اخلاقی حرکات میں ملوث ہو اور ملک کی بدنا می کا باعث بنے ۔ان حلقوں کا کہنا ہے کہ جس کے گھر میں ماں ،بہن اور بیٹی ہوان کو خواتین کو احترام کی نظر سے دیکھنا چاہیے ۔ فنکاروں کا کہناہے کہ ہمیں عمراکمل کے غیر اخلاقی ڈانس پارٹی میں شرکت سے دکھ ہوا ہے کیونکہ وہ پاکستان کے ہیرو ہونے کے ساتھ ہمارے دلوں میں بھی بستے تھے ۔ جبکہ دوسری طرف بیٹسمین عمر اکمل کا کہناہے کہ ایساکوئی کام نہیں کیا جو قانون کے خلاف ہو، اگر مجھ پر کسی قسم کا کوئی الزام ہے توالزام کاجواب دوں گا،اپنے آپ کوکلیئر کراؤں گا۔عمر اکمل نے مزید وضاحت کرتے ہو ئے کہاہے کہ ہم کسی کے گھردعوت پر گئے، کھانا کھا کر واپس آگئے، اگر وہاں پولیس پہنچی تھی تو میرے علم میں یہ بات نہیں ہے۔ لاہور پہنچ کراس معاملے پر چیئرمین پی سی بی اور پی سی بی حکام سے بات کروں گااور ان کو اصل حقائق سے آگاہ کروں گا ۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر لگائے جانے والے تمام الزمات بے بنیا دہیں ۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…