ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

اداکاری کے معاملے میں دیپیکا سے ڈر لگتا ہے‘رنبیر کپور

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2015
Indian Bollywood film actors Ranbir Kapoor (L) and Deepika Padukone attend the theatrical launch of upcoming Hindi Film 'Yeh Jawaani Hai Deewani' directed by Ayan Mukerji and produced by Karan Johar in Mumbai on March 19, 2013. AFP PHOTO
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا اپنی ساتھی اداکارہ اور سابقہ گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کے بارے میں کہنا ہے کہ اداکاری کے معاملے میں انہیں دپیکا سے ڈر لگتا ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق رنبیر کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’دپیکا کو ایک اداکار ہونے کی حیثیت سے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے مگر ساتھ ساتھ ڈر بھی لگتا ہے، میں دپیکا کے ساتھ کام کرکے کافی بہتر محسوس کرتا ہوں۔رنبیر کا مزید کہنا تھا کہ کہ انہوں نے دپیکا کے ساتھ اب تک تین فلموں میں کام کیا ہے اور ہر فلم میں ان کی شخصیت بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے۔رنبیر کے مطابق دپیکا ایک ایماندار اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ کافی انٹرٹیننگ بھی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دوست سے پریمی اور پھر دوبارہ دوست بننے سے ان کے رشتے میں کوئی فرق نہیں آیا اور وہ دپیکا کے ساتھ ایک انوکھا تعلق رکھتے ہیں۔دپیکا اور رنبیر کی فلم ’تماشا‘ 27 نومبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…