اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سلینا سپرا نے فلم انڈسٹری میں انٹری کا سگنل دیدیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)معروف اداکارہ سلینا سپرا نے ٹی وی ڈراموں میں منفرد کردارنبھانے کے بعد فلم انڈسٹری میں جاندارانٹری کا گرین سگنل دے دیا۔ ٹی وی پراپنی حقیقت کے قریب تراداکاری کے باعث جہاں بہت سے منفرد کردارمل رہے ہیں، وہیں بڑی اسکرین پر انوکھے اندازمیں متعارف کروانے کے لیے معروف پروڈکشن ہاو¿س نے پیشکش کردی ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے سلینا سپرانے ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ میری پہلی ترجیح ٹی وی ڈرامہ ہی ہے اوریہی رہے گا لیکن اس وقت پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ بڑی تیزی کے ساتھ بحال ہورہا ہے۔گزشتہ چند برسوں کے دوران پاکستانی فلموں کے معیار میں خاصی تبدیلی دکھائی دے رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مجھے بھی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش توہورہی ہیں لیکن میں کسی ایسے کردارکے ساتھ فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا چاہتی ہوں جس کو لوگ یادرکھیں۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف پروڈکشن ہاو¿س نے مجھے حال ہی میں ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی ہے، مگرمیں نے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا، لیکن یہ بات طے ہے کہ میں فلموں میں کام ضرور کرونگی۔انھوں نے کہا کہ فلم کی انٹرنیشنل مارکیٹ میں ہیرو، ہیروئن کے علاوہ بھی ایسے کردارہوتے ہیں جواپنی جاندار اداکاری سے لوگوں کے دلوں پرراج کرتے ہیں۔ اس لیے میں بھی کچھ ایسا کرنا چاہتی ہوں کہ میری اپنی ایک الگ پہچان فلم میں بن پائے۔ ایک سوال کے جواب میں سلینا سپرا نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ ہمیشہ کی طرح آج بھی ملک اوربیرون ممالک بسنے والوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا۔ مجھ سمیت تمام فنکاربہترین کام کررہے ہیں اوراسی لیے ہمارا ڈرامہ پڑوسی ملک میں بھی بہت پسند کیاجارہا ہے۔اسی لیے میری پہلی ترجیح ڈرامہ ہے اوراس کے بعد فلم انڈسٹری۔ مگرایک اداکارہ کی حیثیت سے میں اپنی صلاحیتوں کوبڑی اسکرین پربھی لانا چاہتی ہوں اورمجھے امید ہے کہ میرے چاہنے والے جلد ہی کسی فلم میں مجھے ایک اچھوتے کردارمیں دیکھیں گے۔
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے

اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…