اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

میرے اور شاہ رخ کے درمیان بہت اچھی کیمسٹری ہے: دیپیکا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیپکا پادکون کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم میں نہ ہونے کا افسوس ہے حالانکہ وہ اس سے قبل ان کے ساتھ تین فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں۔
وہ سنہ 2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں پہلی بار شاہ رخ کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے بعد 29 سالہ دیپکا سنہ 2013 میں ’چنئی ایکسپریس‘ اور سنہ 2014 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ میں ان کے ساتھ اہم کردار ادا کر رہی تھیں۔انھوں نے ’باجی راو مستانی‘ فلم میں مستانی کے پوسٹر کی ریلیز کے موقعے پر نامہ نگاروں کو اپنے اور شاہ رخ خان کی جوڑی کے بارے میں بتایا: ’میرے خیال سے ہمارے درمیان بہت اچھی کیمسٹری ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں ایک دوسرے کی یاد آتی ہے۔‘دیپیکا کی کئی فلمیں لگاتار کامیاب ہوئی ہیںدیپکا نے مزید کہا: ’انھوں (شاہ رخ) نے بعد میں جن فلموں میں اداکاری کی ان میں مجھے اپنا نہ ہونا بہت برا لگا تھا اور سیٹ پر بھی مجھے ان کی کمی بری لگتی ہے۔‘باجی راو مستانی‘ ایک تاریخی فلم ہے جس میں رنویر سنگھ اور پرینکا چوپڑا کے بھی اہم کردار ہیں۔یہ فلم 18 دسمبر کو ریلیز ہوگی اور اسی دن شاہ رخ اور کاجول کی فلم ’دلوالے‘ بھی ریلیز ہوگی۔
مزید پڑھئیے: ریحام نے طلاق کی وجہ کالا جادو قرار دے دیا
دیپیکا اور شاہ رخ خان نے تین فلموں میں ساتھ آئے ہیں اور تینوں فلمیں ہٹ رہیںحال ہی میں شاہ رخ نے کہا تھا کہ دیپکا ان کے لیے خوش بختی کی علامت ہیں۔ انھوں نے یہ بھی خواہش ظاہر کی تھی کہ دیپکا کی خوش بختی کا اثر ان کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم پر بھی پڑے۔اس بابت دیپکا نے کہا: ’یہ باتیں انھیں بہت ہی زیادہ روشن ضمیر بنا دیتی ہیں جیسے کہ وہ ہمیشہ سے ہیں۔’انھوں نے اوم شانتی اوم اور چینئی ایکسپریس کی کامیابی کا کریڈٹ جتنا مجھے دیا، ان کا کام اس سے کہیں زیادہ اچھا تھا۔ وہ مجھے اتنا ہی پسند کرتے ہیں جتنا میں انھیں پسند کرتی ہوں۔‘ایک ساتھ ان کی پہلی اوم شانتی اوم تھی تاہم دیپکا کو اس بات کی پرواہ نہیں ہے کہ ’باجی راو مستانی‘ اور ’دل والے‘ فلمیں ایک ہی دن ریلیز ہو رہی ہیں۔انھوں نے کہا: ’مجھے یقین ہے کہ دل والے سپر ہٹ ہو گی، اس میں بہت باصلاحیت لوگ ہیں جنھوں نے اتنی ہی محنت کی جتنی محنت ہم نے اپنی فلم کے لیے کی ہے۔دیپیکا کہتی ہیں کہ ’اگر فلم اچھا بزنس کرتی ہے تو اس کا کریڈٹ ان کی صلاحیت اور محنت کو جائے گا نہ کہ میری خوش بختی کو۔‘

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…