پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

برطانیہ کو سب سے بڑا خطرہ سامنے آگیا،قومی سلامتی کی رپورٹ جاری

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ کو سب سے بڑا خطرہ سامنے آگیا،قومی سلامتی کی رپورٹ جاریبرطانیہ کی جانب سے مرتب کردہ قومی سلامتی کی اگلی حکمت عملی کی رپورٹ میں روس کو بڑھتی ہوئی جارحیت کی بنا پر برطانیہ میں سیکورٹی کے لئے ممکنہ خطرے کے سب سے اوپر درجے میں درج کیا گیا ہے.رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ عالمی دہشت گردی اب بھی برطانیہ کے لئے ایک اہم خطرہ ہے لیکن اس رپورٹ میں روس سرِفہرست ہے اور اس فہرست میں افریقا سے پھوٹنے والے جان لیوا مرض ایبولا کا تیسرا نمبر ہے۔ مصر کے شہر سینا میں پرواز کے دوران روسی طیارے کی تباہی سےغیریقینی صورتحال اور خدشات میں اضافہ ہوا ہے جو پوری دنیا میں برطانوی سیاحوں کو لاحق ہوسکتی ہیں کیونکہ اس سے قبل مراکش میں بھی برطانوی سیاحوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں روس کی جانب سے انتہا پسندی اور شدت پرستی کوہوا دی گئی اور خصوصاً توانائی کی فراہمی میں رکاوٹ آئی۔ اس کے علاوہ یوکرائن میں روسی جارحیت اورمشرقی یورپ کے بعض ممالک پر غیر معمولی دباو¿ خود نیٹو پر ایک سوالیہ نشان ہے کیوں کہ یہ ممالک نیٹو یا یورپی یونین کے اراکین ہیں۔ مشرقی یورپ کے کچھ ممالک کو روس کی طرف سے خطرات بھی لاحق ہیں۔ بین الاقوامی سیاست میں روس کی بڑھتی ہوئی تنہائی، فوجی سازو سامان میں اضافہ اور عسکری قوت کا اظہار ایسے عوامل ہیں جو اگلے پانچ سال میں مغربی یورپ کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ مصر کے شہر سینا میں پرواز کے دوران روسی طیارے کی تباہی سےغیریقینی صورتحال اور خدشات میں اضافہ ہوا ہے جو پوری دنیا میں برطانوی سیاحوں کو لاحق ہوسکتی ہیں کیونکہ اس سے قبل مراکش میں بھی برطانوی سیاحوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ برطانیہ سے شام اور عراق جاکر داعش کا حصہ بننے والے شدت پسند، ملک میں شدت پسندی کے فروغ، سائبرحملوں اور سیکیورٹی، چین کی بڑھتی ہوئی معاشی قوت اور خود یورپ کی گرتی ہوئی معاشی صورتحال کو بھی ان ممکنہ خطرات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…