منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

سلمان خان سونم کپور کے ساتھ فلم کی پروموشن میں مصروف

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک)سلمان خان ہر وقت خبروں میں رہنے کا ہنر جانتے ہیں اب چاہے ان کی فلمیں ہوں، جھگڑے ہوں، مبینہ افیئرز یا پھر ان کی باتیں۔سلو بھائی آج کل اپنی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ کے لیے فلم کی ہیروئن سونم کپور کے ساتھ پروموشن میں مصروف ہیں۔سلمان فلم کی تعریف کرتے ہوئے اسے اپنی اب تک کی سب سے خوبصورت فلم بتا رہے ہیں۔خیر فلم کی تعریف تک تو بات ٹھیک تھی لیکن سونم کپور کو مادھوری اور ایشوریہ سے زیادہ ٹیلنٹڈ اور خوبصورت کہنے کی کیا ضرورت تھی؟اب مادھوری کو تو شاید فرق نہ پڑے لیکن سابق مس ورلڈ اسے آسانی سے نہیں بھلا پائیں گی کیونکہ سونم انھیں پہلے ہی آنٹی کہہ کر ناراض کر چکی ہیں۔فلم ’پریم رتن دھن پایو ‘ پاکستان میں بھی رلیز ہوگی-بھارت میں پاکستانی کرکٹرز اور بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں کا ہونا بھارتی شدت پسندگروپوں کے لیے ہمیشہ ہی دلچسپی کا موضوع رہا ہے۔حالانکہ خود بالی ووڈ نے اس طرح کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں ہمیشہ ہی خوش آمدید کہا ہے۔ جس کی ایک تازہ مثال کرن جوہر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد خان اور شاہ رخ کے ساتھ فلم ’رییس‘ میں مائرہ خان کا ہونا ہے۔لیکن سوال یہ ہے کہ کیا اس طرح کی سیاست فن اور ثقافت کو سرحدوں کے اندر روک پائے گی۔ شاید نہیں! کیونکہ یہ ایک ایسا دریا ہے جس پر بندھ نہیں بنایا جا سکتا۔پاکستانی ٹی وی ڈرامے بھارت میں اور بھارتی فلمیں پاکستان میں ہمیشہ ہی لوگوں کی تفریح فراہم کرتی رہیں گی۔ فلموں سے یاد آیا کہ بالی ووڈ کے ’بجرنگی بھائی جان‘ اب فلم’ ’پریم رتن دھن پایو“ میںپریم بن کر سرحد پار کریں گے یعنی ان کی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ پاکستان میں بھی ریلیز ہوگی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…