اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عاتکہ فیروز نے اداکاری کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کر لیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)امریکا میں مس پاکستان کا ٹائٹل جیتنے والی نوجوان ماڈل عاتکہ فیروز نے ایکٹنگ کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کرلیا۔ وہ آئندہ برس کے شروع میں پاکستان پہنچیں گی اورپھرفلم اورٹی وی ڈراموں میں اہم کرداروں کی ہونے والی پیشکش کے حوالے سے مختلف پروڈکشن ہاو¿سز سے معاملات کوحتمی شکل دیں گی۔عاتکہ فیروز نے امریکا سے بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی چینل کوبتایا کہ اداکاری کے شعبے میں قدم رکھنے کا فیصلہ بہت پہلے کرچکی تھی لیکن اس سے پہلے بہت ضروری تھا کہ میں کسی ایسے پلیٹ فارم کا انتخاب کروں جس سے مجھے ایک پہچان ملے۔ اس کے لیے میں نے امریکا اورکینیڈا میں ہونے والے مس پاکستان مقابلے میں حصہ لیا جس کے لیے میری فیملی نے بہت سپورٹ کیا۔ اس مقابلے میں بہت سی پاکستانی نڑاد ماڈلز اوراداکاراو¿ں نے حصہ لیا تھا ، لیکن اس مقابلے میں جیوری نے میرا انتخاب کیااورمس پاکستان کا تاج میرے سرپرسج گیا۔اس ٹائٹل کواپنے نام کرنے کے بعد میں نے امریکا میں ہونے والے بہت سے فیشن شوز میں حصہ لیا جب کہ مختلف گیتوں کے وڈیوزمیں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہردکھائے۔ اسی دوران مجھے کراچی سے تعلق رکھنے والے کچھ معروف پروڈیوسرز کی جانب سے فلم اورڈرامہ میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں لیکن میری ایک ہی ڈیمانڈ تھی کہ مجھے ایسے کردارادا کرنے ہیں جوہرلحاظ سے چیلنجنگ ہوں۔ اس ڈیمانڈ کے بعد میں نے کچھ آفرزکوقبول کرنے سے انکارکردیا جب کہ کچھ سے گفتگوکا سلسلہ شروع ہوگیا۔اب اسی سلسلہ میں جنوری کے آخری میں پاکستان آنے کا ارادہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں امریکا میں رہتی ہوں اور بہت سے بالی ووڈ پروڈیوسرزبھی مجھے جانتے ہیں لیکن میری پہلی ترجیح پاکستان ہے اورمیں ایکٹنگ میں اپنے کیریئرکا آغاز پاکستان سے ہی کرنا چاہتی تھی، اسی لیے اب لاہور اور کراچی میں پروڈیوسرزاورڈائریکٹروں سے ملاقات ہوگی اوراس کے بعد جو بھی پروجیکٹ مجھے پسند آئے گا اس کوسائن کرکے ایکٹنگ کے شعبے میں اپنی اننگز کا باقاعدہ آغاز کر دوں گی



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…