اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ نے حلقہ پی پی 50کیچ میں دوبارہ انتخابات کا ٹربیونل کا حکم برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اکبر اسکانی کو ڈی سیٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اکبر اسکانی کی کامیابی کو نیشنل پارٹی کے اکبر دستی نے ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا، الیکشن ٹربیونل نے سماعت کے بعد انتخابی بے ضابطگیوں پر حلقے میں دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا، اکبر اسکانی نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کی بدھ کو سماعت کے بعد عدالت نے حلقہ پی پی 50کیچ میں دوبارہ انتخابات کا ٹربیونل کا حکم برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اکبر اسکانی کو ڈی سیٹ کر دیا۔