اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

سیاستدان کا کوئی فعل ذاتی نہیں ہوتا، خورشید شاہ

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قائد حزب اختلاف اور پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان اور ریہام کی الگ الگ زندگیوں کیلئے دعا گو ہوں، سیاستدان کا کوئی فعل ذاتی نہیں ہوتا، سیاستدان پبلک پراپرٹی ہوتا ہے،عمران خان کو مشورہ ہے کہ میڈیا سے الجھنے کی بجائے بیرون ملک چلے جائیں۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کا گراف گر رہا ہے،بلاول نئی پارلیمنٹ میں آئینگے، پی پی میں مانس ون کیوں ہو گا؟ زرداری صاحب رابطے میں ہیں اور بلاول پارٹی چلا رہے ہیں، اب ہم بڑے مشورہ دینگے اور بچے کام کرینگے ۔ ان کا کہناتھا کہ لوگوں نے بلدیاتی انتخابات میںمقبول جماعتوں کے مقابلے میں آزاد امیدواروں کو چنا ہے، پہلے مرحلے کے نتائج دوسرے دونوں مرحلوں پر اثر انداز ہونگے، موجودہ حکومت کا ہونا بلدیاتی انتخابات پر اثر رکھتا ہے۔بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے نظر آرہا ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا گراف گرا ہے ، عوامی تاثر کے باعث پنجاب میں پیپلز پارٹی کے بہت امیدوار آزاد حیثیت سے لڑے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آئین کے مطابق با اختیار ہوتا ہے،

مزیدپڑھیئے:‎عارف نظامی کے ریحام خان کے بارے میں ایسے انکشافات کہ پوری قوم ششدررہ گئی ‎

اگر وہ بااختیار نہیں بنے گا تو وہ آئین کو کمزور کرے گا، صرف سولین کی گورنننس خراب نہیں ، عدلیہ کی گورننس بھی بہت اچھی نہیں، تمام اداروں میں بہتری ہونے کی ضرورت ہے، ماتحت عدلیہ میں حالات کچھ اچھے نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…