کرم اینسی (آن لائن)کرم ایجنسی میں پولیٹیکل حکام اور سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردی کابڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور جدید ہتھیار قبضے میں لے لئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز کے مطابق پولیٹیکل حکام کے ساتھ کی گئی مشترکہ کارروائی میں بڑی تعداد میں جدید ہتھیار پکڑے ہیں ، علاقے میںاتنی بڑی تعداد میں اسلحہ کی موجودگی دہشتگردی کے بڑے منصوبے کا طرف اشارہ ہے ،جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔