پیر‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2026 

آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی نے حکومت سازی روکنے کی پوری تیاری کرلی

datetime 17  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے حکومت بنانے کے اقدام کو چیلنج کرنے کے لیے قانونی کارروائی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

پارٹی کی قانونی ٹیم نے اس حوالے سے درخواست تیار کرلی ہے جس کی قیادت سے منظوری بھی حاصل کرلی گئی ہے۔پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے خلاف تیار کردہ پٹیشن آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ہائی کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ درخواست میں عدالت سے مسلم لیگ (ن) کو حکومت تشکیل دینے سے روکنے کے لیے حکمِ امتناع جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اپنی درخواست میں آزاد کشمیر اسمبلی کی نشستیں مکمل ہونے تک حکومت سازی کا عمل روکنے اور پونچھ ڈویژن کے باقی دو اضلاع میں انتخابات کرانے کا مطالبہ بھی کرے گی۔

پیپلزپارٹی کے مؤقف کے مطابق پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع میں انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے آزاد کشمیر اسمبلی مکمل نہیں ہوئی، اس لیے موجودہ صورتحال میں حکومت کی تشکیل کو آئینی طور پر چیلنج کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس فریال تالپور کی صدارت میں زرداری ہاؤس میں ہوا تھا۔ اجلاس میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت سازی کی مخالفت کرنے اور اس معاملے پر قانونی راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…