ریاض(نیوزڈیسک)سعودی حکومت کاتارکین وطن کے لئے قوانین میں ترمیم لانے کافیصلہ ۔ سعودی عرب میں گزشتہ کچھ عرصے سے قوانین میں انقلابی نوعیت کی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں جن میں سے اکثر ترامیم کا تعلق بیرون ممالک سے روزگار کے لیے آئے افراد سے ہے۔ اب سعودی عرب نے رشوت ستانی کے خلاف قانون کو مزید سخت کرتے ہوئے اپنے شہریوں حتیٰ کہ وزراءکو بھی وارننگ دے دی ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ کوئی عام شہری ہو یا وزیر، جس کسی نے بھی کرپشن کی تو اسے قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ سخت سزا کا مستحق ہو گا۔ یہ قانون وزارت محنت نے وضع کیا ہے۔ وزارت کے ذرائع کے حوالے سے عرب نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کرپشن کے یہ کیسز نیشنل اینٹی کرپشن کمیشن کو بھجوائے جائیں گے یا پھر براہِ راست شاہی عدالت کو دیئے جائیں گے تاکہ ان پر فی الفور فیصلے آ سکیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کسی بھی رشوت خور افسر یا عہدیدار کے خلاف شکایت کرنے والے کو مکمل تحفظ دیا جائے گا اور اگر وہ درخواست کرے گا تو اس کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی شہری کسی شخص کے خلاف کرپشن کی درخواست دے سکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری یا نجی سیکٹر میں کسی شخص کو ملازمت دینے کے عوض رقم وصول کرنا، ذاتی مفاد کے لیے کسی عہدے کا استعمال کرنا، کسی شخص کو بلیک میل کرنا یا ڈرا دھمکا کر رقم وصول کرنا، کسی کام کے عوض کسی بھی طرح کی رشوت لینا اور فنڈز کا ناجائز استعمال کرنا، یہ سب رشوت کے معنوں میں آئے گا۔ذرائع نے عرب نیوز کو بتایا کہ وزارت نے یہ اقدام مزدوروں کو کام کرنے کے لیے بہتر ماحول کی فراہمی اور انہیں مالی استحصال سے نجات دلانے کے لیے اٹھایا ہے۔
سعودی حکومت کاتارکین وطن کے لئے قوانین میں ترمیم لانے کافیصلہ ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بجلی کے یونٹ پر سیلز ٹیکس کا نیا طریقہ کار نافذ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک
-
4 اگست کو سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان
-
متحدہ عرب امارات نے محدود مدت کیلئے بڑی سہولت دے دی
-
55 سالہ شخص کی 2 کم عمر لڑکیوں سے جنسی زیادتی
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
جامعات اور کالجز میں دو روزہ تعطیل کا فیصلہ
-
اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی؛ غیر قانونی فارماسیوٹیکل فیکٹری سیل، جعلی ادویہ برآمد
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
کامن ویلتھ گیمز : جیولن تھرو کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر



















































