منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

’’افغانستان نے طالبان کو دوسری سرحد پر منتقل کرنے کے لیے پاکستان سے 10 ارب روپے مانگے‘‘

datetime 23  فروری‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ اجلاس کے دوران حکومت نے افغانستان میں کی گئی فضائی کارروائی سے متعلق اپنا سرکاری مؤقف پیش کرتے ہوئے اہم تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ افغانستان نے مبینہ طور پر طالبان کو کسی دوسری سرحدی علاقے منتقل کرنے کے بدلے پاکستان سے 10 ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع نے افغان حکام کو جواب دیا تھا کہ پاکستان رقم دینے پر آمادہ ہے، بشرطیکہ یہ یقین دہانی کرائی جائے کہ آئندہ پاکستان کے معاملات میں مداخلت نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے حالیہ کارروائی کے دوران افغانستان کے تین مختلف صوبوں میں مخصوص مقامات کو نشانہ بنایا، اور یہ اقدام کسی اچانک فیصلے کا نتیجہ نہیں بلکہ اس کے پیچھے واضح وجوہات تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان متعدد بار افغان حکام سے مطالبہ کر چکا تھا کہ ان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکا جائے۔

طارق فضل چوہدری کے مطابق ترلائی، بنوں اور باجوڑ میں ہونے والے حملوں کے روابط افغانستان سے ملتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان صرف نقصان اٹھانے کے لیے نہیں بلکہ جواب دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، اور اسی تناظر میں 21 فروری کو پاک فضائیہ نے کارروائی کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے اندر دہشت گردی کے کئی واقعات افغان سرزمین سے منسلک عناصر کی مدد سے ہوئے، جن میں ترلائی مسجد حملہ اور بنوں و باجوڑ کے خودکش دھماکے شامل ہیں، جہاں سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شہید ہوئے۔ ان کے مطابق افغان طالبان سے مذاکرات میں ٹھوس یقین دہانی نہ ملنے کے بعد کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

وزیر پارلیمانی امور نے واضح کیا کہ حملوں کا ہدف صرف دہشت گردوں کے ٹھکانے اور تربیتی مراکز تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم رکھتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…