نئی دہلی(این این آئی) ہندوستانی حکومت پچھلی ایک دہائی سے ممبئی میں رہنے اور بولی وڈ میں کام کرنے والے پاکستانی گلوکار عدنان سمیع کو شہریت دینے جا رہی ہے۔بھارتی اخبار نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ شیو سینا کی جانب سے ممبئی میں غلام علی کا کانسرٹ منسوخ کرانے کی کوششوں کے باوجود حکومت عدنان کو شہریت دینے جا رہی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہریت دینے کے معاملے پر اٹارنی جنرل مکل روہاتگی نے وزارت داخلہ کو اپنی اچھی رائے پہنچائی تھی، جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ایک سینئر افسر نے بتایا کہ2001 سے انڈیا میں مقیم عدنان کو انڈین سیٹزن شپ ایکٹ 1995 کے سیکشن 6 کے تحت شہریت دی جائے گی۔اس شق کے تحت سائنس، فلاسفی، آرٹ، ادب، دنیا میں امن اور انسانی حقوق کیلئے نمایاں خدمات فراہم کرنے والے درخواست گزاروں کو شہریت دی جا سکتی ہے۔رواں سال مئی میں وزارت داخلہ نے پاکستانی پاسپورٹ کی معیاد ختم ہونے کے بعد انسانی ہمدری کی بنیاد پر عدنان کو غیر معینہ مدت کیلئے قیام کی اجازت دے دی تھی۔دی ہندو کے مطابق، عدنان کو فارنر ایکٹ کے سیکشن تھری کے تحت ملک سے بے دخل نہیں کیا جا سکتا۔ 2009 میں عدنان کی بیوی نے ممبئی میں ان کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔سینئر افسر نے مزید بتایا کہ شہریت دینےسے قبل عدنان کے خلاف یہ مقدمہ بھی زیر غور آیا تھا۔ ’تاہم ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ سول نوعیت کا معاملہ ہے اور فیصلہ سازی پر اثر اندازنہیں ہو سکتا۔تقریباً دو سال قبل مرکز کی جانب سے پہلی درخواست مسترد ہونے کے بعد 4 سالہ عدنان نے رواں سال مارچ میں شہریت کیلئے دوسری درخواست کی تھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا



















































