منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی سطح پر خالص سونے میں سرمایہ کاری حجم گھٹنے، عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر دیگر اہم کرنسیوں کی نسبت مضبوط ہونے اور جغرافیائی کشیدگی میں کمی جیسے عوامل سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا تسلسل برقرار ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 140ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 940ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 14ہزار روپے کی کمی سے 4لاکھ 16ہزار 362روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اس کے ساتھ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 12ہزار 003روپے کی کمی سے 3لاکھ 56ہزار 963روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 173 روپے کی کمی سے 4ہزار 924روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 148روپے کی کمی سے 4ہزار 221روپے کی سطح پر آگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 17 اکتوبر 2025 کو فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے تھی جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی تاہم گزشتہ 11 روز کے دوران سونا اپنی بلند ترین سطح سے 40 ہزار 500 روپے سستا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…