پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

آئل ٹینکر الٹنے سے دھماکا، 35 افراد زندہ جل گئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2025 |

ابوجہ (این این آئی )نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں ایک آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا، جس کے بعد دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی)نے بتایا کہ ریاست نائیجر میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار ہو کر الٹ گیا اور دھماکا ہوا۔

ایف آر ایس سی کے سیکٹر کمانڈر نائیجر عائیشاتو سعدو کے مطابق ٹینکر روڑ پر پھسل کر حادثے کا شکار ہو، جس کے نتیجے میں پیٹرول گرنا شروع ہوا اور تھوڑی دیر میں آگ بھڑک اٹھی, ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نائیجیریا میں اس قسم کے حادثات معمول بن چکے ہیں، جہاں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل محدود پائپ لائن انفراسٹرکچر کی کمی کے سبب روڈ ٹرانسپورٹ پر منحصر ہے۔ سڑکوں کی خستہ حالت اور گڑھوں کی بھرمار ان حادثات کا باعث بنتی ہے، جس کی وجہ سے ہر سال کئی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…