پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

ٹماٹر چکن سے بھی مہنگا ہوگیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)شہر میں ٹماٹر چکن سے بھی مہنگا ہوگیا ہے اور قیمت نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جہاں ٹماٹر 450 سے 550 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ مرغی کا گوشت 450 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔سرکاری نرخ نامے کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت 280 روپے مقرر ہے تاہم بچت بازاروں سمیت کہیں بھی اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا ہے جبکہ دکان داروں کا کہنا ہے کہ منڈی سے ہی ٹماٹر مہنگا مل رہا ہے جس کی وجہ سے سستے داموں فروخت کرنا ممکن نہیں ہے۔

سبزی فروشوں کے مطابق پنجاب سے ٹماٹر کی سپلائی محدود ہے اور مارکیٹ میں سندھ کی فصل آنے کا انتظار ہے، اس وقت کراچی کی 90 فیصد طلب ایرانی ٹماٹر سے پوری کی جا رہی ہے جبکہ افغانستان سے درآمد بند ہونے کے باعث قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔سہریوں نے سستے داموں ٹماٹر کی خریداری کے لیے بچت بازاروں کا رخ کیا تاہم بچت بازاروں میں بھی ٹماٹر کی قیمت بے لگام ہے۔گلشن اقبال کے بچت بازار کے اسٹال ہولڈر کا کہنا تھا کہ منڈی کی سطح پر کوئی سرکاری نرخ نہیں ہے، گاہک سرکاری قیمت پر ٹماٹر مانگ رہے ہیں لیکن نقصان کرکے کیسے فروخت کریں۔بچت بازاروں کی انتظامیہ نے کہا کہ سرکاری نرخ سے زائد پر فروخت کرنے والے اسٹالز بند کروادیے گئے ہیں۔



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…