منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

نادرا کی نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نادرا نے شہریوں کو نئی سہولت فراہم کردی جس کے تحت ہسپتالوں اور مراکز صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام نے کام شروع کر دیا۔جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایات پر نادرا ملک میں رجسٹریشن کے نظام کو بہتر بنانے اور اس میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے، نادرا کا یہ اقدام نیشنل بائیومیٹرک اینڈ رجسٹریشن پالیسی فریم ورک کا حصہ ہے جس کی منظوری وزیراعظم پاکستان نے یکم جنوری 2025ء کو دی۔نادرا نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کے آزمائشی مرحلے پر کام جاری ہے اور وسیع تر عملدرآمد کے سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی جانب سے تیاریاں مکمل ہونے پر اس کا دائرہ پورے ملک میں پھیلا دیا جائے گا۔پائلٹ پراجیکٹ کے تحت نادرا نے ملک بھر میں 50سے زائد ہسپتالوں اور مراکز صحت میں یہ نظام فراہم کیا ہے جن میں اسلام آباد کے ہسپتالوں میں پمز، سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ، لاہور کا لیڈی ایچیسن ہسپتال، کوئٹہ میں بولان میڈیکل کالج ، ڈی ایچ کیو، شیخ زید اور آریہ اسپتال میں یہ سہولت فراہم کیا ہے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں ڈی ایچ کیو اسپتال ہری پور اور بٹ خیلہ، آزاد جموں وکشمیر میں ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور، گلگت میں شہید سید الرحمن ہسپتال، صوبہ سندھ میں حیدرآباد کے متعدد ہسپتال اور مٹیاری کے اسپتال اور بنیادی مراکز صحت شامل ہیں۔نظام کی بدولت ہسپتال یا مرکز صحت میں پیدائش یا وفات کی اطلاع نادرا کو براہ راست موصول ہوتی ہے، نادرا کی جانب سے والدین یا متوفی کے ورثا کو موبائل ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے یونین کونسل میں اندراج کرانے کا پیغام بھجوا یا جائے گا۔پائلٹ پراجیکٹ کے دوران خودکار نظام کے تحت اب تک ملک بھر میں پیدائش کی 4ہزار اور وفات کی 407اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

نظام کے تحت شہری نادرا کی موبائل ایپ کے ذریعے یا قریبی یونین کونسل جا کر پیدائش یا وفات کا اندراج اپنی متعلقہ یونین کونسل میں کرا سکیں گے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت یہ سہولت پنجاب کے تین اضلاع میں کامیابی سے جاری ہیاور جلد ہی یہ پورے پنجاب میں میسر ہو گی۔نادرا کی جانب سے ملک کے دیگر اضلاع اور صوبوں کے تمام سرکاری اور غیرسرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں بھی اس جدید نظام کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ تمام ہسپتالوں میں یہ سہولت فراہم ہونے کے بعد ملک بھر کے شہری اس ڈیجیٹل اور خودکار نظام سے مستفید ہو سکیں گے۔نادرا دیگر صوبوں میں بھی اس سہولت کی فراہمی کیلئے متعلقہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ اشتراک پر کام کر رہا ہے جس کی تکمیل کے بعد پیدائش اور وفات کے اندراج کی یہ سہولت پورے ملک میں دستیاب ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…