پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، ٹماٹر 500روپے کلو ہوگیا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور میں سبزیوں کی قیمتوں نے ایک بار پھر آسمان کو چھو لیا ہے، ٹماٹر 500روپے کلو ہوگیا۔ذرائع کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں سبزیوں کی قیمتیں عوام کی قوت خرید سے باہر ہونے لگیں، ٹماٹر جو چند روز قبل 300روپے فی کلو میں دستیاب تھا اب 500روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔بند گوبھی 120سے بڑھ کر 300،کھیرا 80سے بڑھ کر 140،شلجم 150سے بڑھ کر 300،میتھی 200سے بڑھ کر 400، پھلیاں 200سے بڑھ کر 300روپے فی کلو ہوگئیں جب کہ مونگرے 80روپے پا سے بڑھ کر 120روپے پا کے حساب سے فروخت کیے جا رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ ایک مذہبی جماعت کے احتجاج اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کے باعث سبزیوں کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا۔شہریوں نے کہاکہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہو چکی ہے، سبزیاں خریدنا بھی اب مشکل ہوتا جا رہا ہے۔شہریوںنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…