کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے ہندو برادری کے تہوار کے پیش نظر 20 اکتوبر کو صوبے میں تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔صوبائی حکومت نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ہندو کمیونٹی کی تہوار دیوالی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق 20 اکتوبر بروز پیر صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔واضح رہے دیوالی کو دنیا بھر میں پھیلے ہوئے بدھ، ہندو، سکھ اور جین چاروں مذاہب کے ماننے والے یکساں محبت اور خوشی کے ساتھ مناتے ہیں، دیوالی کا تہوار ہندوبرادری کے مذہبی تہواروں میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔