اتوار‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹوکرنسی کے استعمال کا انکشاف

datetime 27  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پشاور دھماکے سے متعلق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دہشتگرد عناصر کو ادائیگی کے لیے کرپٹو کرنسی کا سہارا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مذہبی رہنما پر حملے میں ملوث افراد کو رقوم کرپٹو کے ذریعے فراہم کی گئیں جبکہ حال ہی میں داعش کا ایک بڑا نیٹ ورک بھی بے نقاب کیا گیا۔دستاویز میں بتایا گیا کہ غیرملکی خودکش بمبار کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی منتقل کی گئی۔

یہ رقم پہلے افغانستان سے ای والٹ کے ذریعے کوئٹہ بھیجی گئی اور بعد ازاں اسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک روانہ کیا گیا۔ تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ دہشتگردوں کے ہینڈلرز اور معاونین پشاور، کوہاٹ، ضلع خیبر، کوئٹہ اور کرک میں موجود تھے۔یاد رہے کہ 11 مئی کو 22 سالہ غیرملکی خودکش حملہ آور عمران گولیف نے پولیس کی موبائل وین کو اس وقت نشانہ بنایا جب اسے چیکنگ کے دوران روکا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اصل ہدف ایک اہم سیاسی و مذہبی شخصیت تھی۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ حملہ آور گزشتہ برس 24 اپریل کو ایک نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچا تھا، جہاں اس نے دو روز قیام کیا اور بعد ازاں لاہور میں بھی کچھ دن گزارے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس غیرملکی شدت پسند کے چار ساتھی بھی پاکستان آئے ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، جبکہ اب تک نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے سات دہشتگرد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…