جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا ریاض میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

datetime 27  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے دارالحکومت ریاض میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔

سعودی حکومت نے رہائشی اور تجارتی عمارتوں کے کرایے آئندہ پانچ سال تک نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے شہریوں کے معاشی مسائل میں کمی ہو گی۔

مملکت سعودی عرب میں جائیداد کی قیمتوں اور کرایے میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے عام شہریوں کے لئے رہائش حاصل کرنا دشوار ہوتا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت ہاؤسنگ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد دارالحکومت ریاض کو مزید قابل رہائش شہر بنانا اور شہریوں پر مالی دباؤ کو کم کرنا ہے۔حکومت کرایوں کی حد مقرر کر کے متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف دینا چاہتی ہے۔

اس فیصلے کے تحت تمام نئے اور موجودہ کرایہ داری معاہدے 5 سال تک ایک ہی کرایے پر برقرار رہیں گے اور مالکان اس دوران کرایہ نہیں بڑھا سکیں گے۔

اقتصادی ماہرین نے اس اقدام کو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ریاض کو عالمی سطح پر ایک جدید کاروباری اور رہائشی مرکز بنانے اور کرایہ کنٹرول کو اس منصوبے کی ایک اہم کڑی قرار دیاہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…