جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

امریکا کی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ

datetime 21  ستمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی ایچ ون بی ویزا پالیسی میں تبدیلی سے بھارت کی ا?ئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی صدر نے امیگریشن محدود کرنے کے لیے ایچ ون بی ورکر ویزا کی سالانہ فیس ایک لاکھ ڈالر مقرر کر دی تھی اور اب ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر انافذ ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایچ ون بی ویزے رکھنے والوں یا ری نیو کرانے والوں پر نئی فیس کا اطلاق نہیں ہو گا تاہم نئے آرڈر سے بھارت کی آئی ٹی انڈسٹری شدید متاثر ہونیکا خدشہ ہے جبکہ چین اور پاکستان کے ٹیک پروفیشنلز بھی ایچ ون بی ویزا پالیسی سے متاثر ہوں گے۔امریکی سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024 میں جاری ایچ ون بی ویزوں میں سب سے زیادہ 71 فیصد حصہ بھارت کا ہے، چین 11.7 فیصد کیساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کا ایک فیصد سے بھی کم حصے کے ساتھ آٹھواں نمبر ہے۔ ڈیلس میں مقیم امیگریشن اٹارنی نعیم سکھیا نے کہاکہ ویزا پالیسی میں تبدیلی سے پاکستان کے آئی ٹی، انجینئرنگ اور تعلیم کے شعبوں میں اسپانسرشپ مہنگی ہوگی، تاہم نرسنگ اور ہیلتھ کیئرزکو نیشنل انٹرسٹ استثنیٰ ملنیکا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…