اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شیخوپورہ کی 3 ملوں پرچھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کرلی گئیں۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق شیخوپورہ میں شرق پور اور نارنگ منڈی میں 3 ملوں پرچھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران گندم کی ساڑھے 17 ہزار بوریاں برآمد کی گئیں جن میں سے 10 ہزار بوریاں فلار ملوں کوفروخت کردی گئی ہیں۔
ڈی سی نے مزید بتایا کہ گندم سرکاری قیمت 3 ہزار روپے فی من کے حساب سے فروخت کی گئی، باقی گندم بھی فلور ملوں کو سرکاری قیمت پر فروخت کی جائے گی۔