اتوار‬‮ ، 22 مارچ‬‮ 2026 

دل کے دورے کا سبب انفیکشن بھی بن سکتا ہے، نئی تحقیق میں انکشاف

datetime 10  ستمبر‬‮  2025 |

لندن(این این آئی)ایک تحقیق میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ دل کے دورے کی وجوہات صرف کولیسٹرول، سگریٹ نوشی یا ہائی بلڈ پریشر تک محدود نہیں بلکہ یہ بعض اوقات انفیکشن یعنی متعدی جراثیم سے بھی جڑی ہو سکتی ہیں۔فِن لینڈ اور برطانیہ کے محققین کی یہ تحقیق معروف جریدے جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ خون کی شریانوں میں جمع ہونے والی چربی (پلیکس)کے اندر بیکٹیریاز زندہ رہ سکتے ہیں جو ایک بائیو فلم کی شکل میں چھپے ہوتے ہیں۔یہ بیکٹیریاز برسوں خاموش رہتے ہیں لیکن جب جسم کسی وائرس یا دیگر دبا کا شکار ہوتا ہے تو یہ اچانک جاگ اٹھتے ہیں جس کے نتیجے میں شریان میں سوزش پیدا ہوتی ہے، پلیک پھٹ جاتی ہے اور خون کا لوتھڑا بننے سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔تحقیق کے مرکزی پروفیسر پیکا کارہونن کا کہنا تھا کہ دل کی بیماری میں جراثیم کے کردار پر پہلے بھی سوال اٹھائے گئے ہیں لیکن یہ تحقیق سب سے زیادہ واضح اور قوی ثبوت فراہم کرتی ہے۔ جنوبی ایشیا میں دل کی بیماریاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں اور اکثر کم عمری میں ہی ان کی علامات سامنے آ رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق اگر بیکٹیریا اور انفیکشن واقعی دل کے دورے کے بڑے محرک ثابت ہوئے تو ویکسینیشن، منہ کی صحت اور انفیکشن کا بروقت علاج بھی دل کے امراض کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔اب تک دل کی بیماریوں کی روک تھام کے لیے کولیسٹرول، شوگر اور بلڈ پریشر پر قابو پانے پر زور دیا جاتا رہا ہے مگر اس نئی تحقیق کے بعد امکان ہے کہ مستقبل میں اینٹی بائیو فلم علاج یا خصوصی ویکسین بھی کارڈئیک کیئر کا حصہ بن جائیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…