منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ کا گیس کے نئے کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

datetime 10  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے گیس کے نئے کنکشن پر سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی بھی نافذ کی جائیگی۔بدھ کو وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ گیس کے نئے کنکشن دیے جائیں گے، جو مشکلات گیس کا کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پیش آرہی تھیں، وہ دور ہوں گی۔وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کی پریشانی کے نظر گیس کے نئے کنکشن پر سے پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اب آر ایل این جی کے نئے کنکشن دیے جائیں گے،ایل پی جی مہنگا ترین ایندھن ہے اور لوگوں کو سلنڈر بھروانے میں بھی تکلیف اٹھانی پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آر ایل این جی مہنگی ہوگی مگر پھر بھی یہ درآمد کردہ ایل پی جی سے 30 سے 35 فیصد سستی ہوگی۔وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے، سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے حوالے سے وفاقی حکومت پر جو بھی ذمے داری عائد ہوگی وہ ادا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ چین میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جائے اور اس فیصلے کی کابینہ نے بھی توثیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں زیر بحث ہیں اور پاکستان میں بھی یہ دیکھنے میں آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر موسمیاتی تبدیلی پندرہ دن میں رپورٹ وزیراعظم کو جمع کروائیں گے ، جس کے بعد کابینہ میں اس پر بحث ہوگی کہ ہم کیسے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹ سکتے ہیں تاکہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے ملک و قوم کو محفوظ رکھا جاسکے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسی کے ساتھ کابینہ میں زرعی ایمرجنسی کے نفاذ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ سیلاب سے ملک بھر میں کتنا نقصان ہوا ہے اور کسانوں اور کاشتکاروں کے نقصان کو کس طرح پورا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان دونوں فیصلوں پر عمل درآمد صوبائی حکومت سے مشاورت، ان کی مدد اور معاونت کے بغیر ممکن نہیں ہیں، تو وزیراعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ فوری طور پر وزرائے اعظم کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور ساری صورتحال ان کے سامنے رکھی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…