جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

فیصل آباد میں 320 ملی میٹر بارش، واسا کی تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 9  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی)فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ 320 ملی میٹر بارش ہوئی، جس نے واسا فیصل آباد کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کے مطابق بارش کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہا۔شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم واسا نے فوری نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔

ایم ڈی واسا کے مطابق، تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، اور افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔شہری علاقوں، خاص طور پر مرکزی چوراہوں اور مین شاہراہوں سے پانی کی نکاسی مکمل کر دی گئی ہے۔سہیل قادر چیمہ نے کہا کہ واسا کی ٹیمیں تیز رفتار اور معیاری سروسز فراہم کر رہی ہیں تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جا سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا جا رہا ہے اور واسا کی ہیلپ لائن اور فیلڈ ٹیمز ہر وقت الرٹ پر ہیں۔



کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…