دوبئی(نیوزڈیسک)طالبان کے سابق وزیر عبدالرحمن زاہد کی دوبئی میں گرفتاری کا انکشاف ہوا ہے ۔افغان خبر رساں ادارے نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ افغان طالبان کے سابق وزیر عبدالرحمن زاہد کو گزشتہ ماہ حکام نے دوبئی کے انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیاہے ۔متحدہ عرب امارات حکومت کے مطابق زاہد نے اجازت کے بغیر طالبان رہنمائوں سے قطر دفتر میں خفیہ ملاقات کی جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیاگیا تاہم اس رپورٹ پر افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
افغان میڈیا کے مطابق قبل ازیں معتصم آغا جان کو بھی افغان حکومت اور طالبان میں مصالحت کی کوششوں کے بعد گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیاگیا تھا ۔
طالبان کے سابق وزیر عبدالرحمن زاہد کی دوبئی میں گرفتاری کا انکشاف
20
اکتوبر 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں