ریاض (این این آئی)سعودی کم لاگت ایئرلائن فلائے اے ڈیل نے پاکستان کے دو شہروں اسلام آباد اور پشاور کے لیے باقاعدہ پروازوں کا آغاز کردیا۔
پہلی ریاض پشاور پرواز 25 اگست کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی جہاں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF)، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی اور مینزیز آر اے ایس کے حکام نے کیک کاٹ کر خوش آمدید کہا۔فلائے اے ڈیل اب ہر ہفتے دو پروازیں ریاض سے پشاور کے لیے پیر اور بدھ کو چلائے گی۔