لاہور (این این آئی) پنجاب سول سروس پنشن رولز میں ترامیم کر دی گئیں جس کے بعد سرکاری ملازم کی وفات کے بعد بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد صوبائی محکمہ خزانہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سرکاری ملازم کی ایک سے زائد شادیوں کی صورت میں پنشن بیوائوں میں مساوی تقسیم ہوگی۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بیوہ کے دوسری شادی کرنے کی صورت میں پنشن بند کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ سرکاری ملازم کے انتقال کے بعد بیوہ کی پنشن کو 10سال تک محدود کر دیا گیا تھا تاہم پنجاب حکومت نے فیملی پنشن کو بحال کر دیا۔