اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ملک بھر میں سیمنٹ کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت فی بوری سیمنٹ 36 روپے سستا ہوگیا ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس وقت 50 کلو گرام سیمنٹ کی اوسط قیمت 1412 روپے ہے، جو پچھلے سال 1448 روپے فی بوری تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق مختلف شہروں میں نرخوں میں فرق موجود ہے۔ بعض مقامات پر ایک بوری کی قیمت 1510 روپے تک بھی دیکھی گئی، تاہم اسلام آباد میں فی بوری 1367 روپے اور راولپنڈی میں 1372 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔
دیگر شہروں میں قیمتوں کی تفصیل کچھ یوں ہے: گوجرانوالہ میں 1440 روپے، سیالکوٹ 1430، لاہور 1443، فیصل آباد 1370، سرگودھا 1400، ملتان 1409، بہاولپور 1440 اور کراچی میں 1367 روپے فی بوری۔
اسی طرح حیدرآباد میں سیمنٹ 1427 روپے، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، پشاور 1350، بنوں 1340، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے فی بوری ریکارڈ کیا گیا ہے۔