اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت200 روپے کم ہوکر 3لاکھ 58 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے کم ہوکر 3لاکھ 7ہزار 13 روپے ہوگیا ہے۔مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 2 ڈالر کم ہوکر 3354 ڈالر فی اونس ہے۔