بدھ‬‮ ، 06 اگست‬‮ 2025 

اگست میں مسلسل 4 روزہ تعطیلات کا امکان

datetime 5  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کے طلباء، اساتذہ، سرکاری و نجی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے اگست کے مہینے میں ایک خوشگوار وقفہ متوقع ہے، کیونکہ اس بار یومِ آزادی اور چہلم امام حسینؓ قریبی ایام میں آنے والے ہیں، جس سے 14 اگست سے 17 اگست تک مسلسل چار دن کی چھٹیاں ممکن ہو سکتی ہیں۔

14 اگست – آزادی کا دن
ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی 14 اگست کو یومِ آزادی کا جشن ملک بھر میں روایتی جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر پرچم کشائی کی تقاریب، حب الوطنی سے بھرپور نغمے، ثقافتی سرگرمیاں اور تحریکِ پاکستان کے مشاہیر کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

15 اگست – چہلم امام حسینؓ
یوم آزادی کے اگلے دن، یعنی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم قربانی کی یاد میں چہلم عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ملک بھر میں مجالس، جلوس اور دیگر مذہبی پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

16 اور 17 اگست – ہفتہ و اتوار کی معمول کی تعطیلات
اگر چہلم اور یومِ آزادی کی چھٹیوں کا اعلان ہو جاتا ہے تو ان کے فوراً بعد ہفتہ (16 اگست) اور اتوار (17 اگست) کی عمومی تعطیلات آ جائیں گی، جس سے لوگوں کو چار دن کے متواتر آرام کا موقع ملے گا۔ یہ مختصر وقفہ طلبہ و طالبات کے لیے سکون اور ملازمین کے لیے تازگی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

سیکیورٹی پلان کی تیاری، مگر نوٹیفکیشن کا انتظار
حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان دنوں میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔ خاص طور پر یومِ آزادی کی تقریبات اور چہلم کے جلوسوں کے موقع پر فول پروف انتظامات متوقع ہیں۔

تاہم 14 اور 15 اگست کی تعطیلات کا سرکاری اعلان تاحال سامنے نہیں آیا، لیکن قوی امکان ہے کہ جلد ہی متعلقہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…