اسلام آباد (این این آئی)پاکستان دنیا بھر میں آم برآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن گیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں آم کی پیداوار 55 ملین میٹرک ٹن سے تجاوز کر چکی ہے لیکن برآمدات کے میدان میں چند ممالک ہی نمایاں مقام رکھتے ہیں۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق میکسیکو اس وقت دنیا کا سب سے بڑا آم برآمد کرنے والا ملک ہے جو ہر سال تقریبا 4.5 لاکھ میٹرک ٹن آم برآمد کرتا ہے۔
میکسیکو سے آم خریدنے والے اہم اور بڑے ممالک میں امریکا، کینیڈا، جاپان، جنوبی کوریا اور یورپ شامل ہیں۔اگرچہ میکسیکو سرفہرست ہے لیکن پاکستان کا کردار بھی عالمی منڈی میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ پاکستان ہر سال تقریبا 1.5 لاکھ میٹرک ٹن آم برآمد کرتا ہے، اور اس کا شمار دنیا کے ٹاپ 5آم برآمد کرنے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے۔