بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

وزارت خزانہ نے مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزارت خزانہ نے ملک بھر میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ماہانہ معاشی اپ ڈیٹ اینڈ آوٹ لک میں وزارت خزانہ نے بتایا کہ جون میں مہنگائی ممکنہ طور پر بڑھ کر 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی 1.5 فیصد سے 2 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ ہے۔رپورٹ میں ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ان میں اضافہ ہوا ہے۔

آئوٹ لک رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ جولائی تا اپریل ایک ارب 88 کروڑ ڈالرزسرپلس رہا، جبکہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، اسی طرح رواں مالی سال کے دوران اسٹیٹ بینک ذخائر میں اضافہ رہکارڈ کیا گیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جولائی تا اپریل ترسیلات زر 30.9 فیصد اضافے سے 31 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں، جبکہ برآمدات میں 10 ماہ میں 6.8 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم درآمدات 11.8فیصد بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق اسی مدت میں برآمدات 27 ارب27 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ردرآمدات48 ارب62 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔

بتایا گیاکہ جولائی تا اپریل کے دورمیان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2.8 فیصدکمی سے ایک ارب 78 کروڑ ڈالرز سے زائد رہیں۔یاد رہے کہ ملک میں اپریل 2025 کیدوران مہنگائی کی شرح 0.28 فیصد رہکارڈ کی گئی تھی جبکہ جولائی2024 سیاپریل 2025 کیدوران مہنگائی کی اوسط شرح 4.73فیصد تھی۔20 مئی کو گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد خان نے کہا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی موجودہ شرح 60 سال (6 دہائیوں) کی نچلی ترین سطح پر آگئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…