ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

شوگر ملز کی جانب سے چینی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

datetime 28  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتوں پر فریق ثالث کے ذریعے آڈٹ پر اتفاق کرتے ہوئے عید الضحیٰ تک قیمتوں میں عارضی کمی کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی زیرصدارت چینی کی قیمتوں اور فراہمی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شوگر ملز مالکان اور دیگر متعلقہ فریقین نے شرکت کی۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیداوار کی لاگت میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت اور مل مالکان باہمی رضامندی سے ایک فریق ثالث آڈٹ فرم کی خدمات حاصل کریں گے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ یہ اقدام مستقبل میں چینی کی قیمتوں کے تعین کو شفاف، منصفانہ اور اعداد و شمار کی بنیاد پر بنانے کیلئے کیا جا رہا ہے۔اجلاس میں طے پایا کہ آڈٹ کی رپورٹ اور باہمی مشاورت کی روشنی میں عید کے بعد چینی کی نئی قیمت کا تعین کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق حکومت کا شفاف قیمتوں کے تعین کیلئے بڑا اقدام ہے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے شوگر ملز نے مثبت ردعمل دیا جبکہ چینی کی قیمتوں پر حکومتی کنٹرول کیلئے مضبوط اقدامات جاری ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ مصنوعی مہنگائی کے سدباب کیلئے وزارت متحرک ہے، عوامی مفاد کیلئے حکومت اور صنعت کاروں میں مشاورت جاری ہے۔وفاقی وزیر نے شوگر ملز کی جانب سے عیدالاضحی تک چینی کی ایکس مل قیمت میں عارضی کمی کے اعلان کو سراہا اور اسے صارفین کو فوری ریلیف دینے کی مثبت کاوش قرار دیا۔

رانا تنویر حسین نے حکومت کے اس عزم کو دہرایا کہ شفافیت، منصفانہ قیمتوں اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی ضروری ہے تاکہ غذائی تحفظ کو برقرار رکھا جا سکے اور مصنوعی مہنگائی کا سدباب کیا جا سکے۔راناتنویرحسین نے کہاکہ وزارت تمام ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے استحکام کیلئے فعال پالیسی سازی، اسٹیک ہولڈرز سے رابطے اور منڈی کی نگرانی کے عمل کو جاری رکھے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…