اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کا ریونیو بڑھانے کیلئے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا مطالبہ

datetime 28  مئی‬‮  2025 |

اسلام آباد(این این آئی)آئی ایم ایف نے ٹیکس بڑھانے کیلئے سخت اقدامات کی تجویز دیدی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مزید سخت اقدامات لییجائیں، ٹیکس حکام کے اختیارات کے استعمال میں اضافہ اور شفافیت لائی جائے، ٹیکس چوری روکنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال مزید بڑھایا جائے۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ پی او ایس پر ٹیکس چوری کا جرمانہ 5 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ٹیکس چوری پر جرمانے کے ساتھ فوجداری مقدمات درج کرنے کی بھی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق سولر پینلز سمیت تمام ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے کی تجویز ہے جبکہ کھاد، اسپرے اور زرعی آلات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنیکی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں زرعی ان پٹس اور مشینری پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ پرتعیش اشیاء کی فہرست میں مزید اشیاء شامل کرکے ٹیکس میں اضافیکی بھی تجویز ہے، پرتعیش اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد سے بڑھانے کی تجویز ہے۔خیال رہے کہ پاکستان کا سالانہ بجٹ برائے 26ـ2025 2 جون کو پیش کیا جائے گا اور اس حوالے سے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…