اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

کیا سپورٹیج کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی حیران کن کمی

datetime 1  مئی‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ جیسی صورتحال پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے درمیان آٹو اسمبلرز نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے شرح تبادلہ میں استحکام اور شرح سود میں بڑے پیمانے پر کمی کی بدولت پیداواری لاگت میں کمی کے باعث قیمتوں میں ریلیف سے صارفین کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن نے کیا اسپورٹیج ایل ایچ ای وی، ایل ایف ڈبلیو ڈی اور ایل الفا کی قیمتیں ایک کروڑ 28 لاکھ 50 ہزار، ایک کروڑ 18 لاکھ 25 ہزار روپے اور 94 لاکھ 99 ہزار روپے سے کم کرکے بالترتیب ایک کروڑ 9 لاکھ 99 ہزار، 99 لاکھ 99 ہزار اور 84 لاکھ 99 ہزار روپے کردیں، جو ان گاڑیوں کی قیمتوں میں بالترتیب 18 لاکھ 51 ہزار، 18 لاکھ 20 ہزار اور 10 لاکھ روپے کی کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔کمپنی کے سرکلر میں کہا گیا کہ نئی قیمتیں جو عارضی طور پر ایڈجسٹ کی گئی ہیں، ان کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔اس کے برعکس پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) جس نے فروری میں مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا، نے متعدد ماڈلز کی قیمتوں میں نیا اضافہ جاری کر دیا۔

کمپنی نے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی ماڈل کی نئی قیمتوں کو 43 لاکھ 36 ہزار روپے سے 80 ہزار روپے اضافہ کرتے ہوئے 44 لاکھ 16 ہزار روپے تک مقرر کیا ہے، جس کا اطلاق 26 اپریل سے ہوگا۔سوزوکی کلٹس وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس ماڈلز کی قیمتوں کو بالترتیب 38 لاکھ 58 ہزار، 42 لاکھ 44 ہزار اور 45 لاکھ 46 ہزار روپے سے بڑھا کر بالترتیب 42 لاکھ 30 ہزار، 43 لاکھ 16 ہزار اور 46 لاکھ 18 ہزار روپے کیا گیا ہے۔دریں اثنا ٹریکٹر پارٹس بنانے والی معروف کمپنی بولان کاسٹنگ لمیٹڈ نے آرڈرز میں زبردست کمی کا حوالہ دیتے ہوئے 28 اپریل سے 9 مئی تک پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر روک دی ہیں۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…