پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کا رحجان برقرار

datetime 12  مارچ‬‮  2025 |

کراچی(این این آئی)گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی کارحجان برقراررہا۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق 6مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1321روپے ریکارڈ کی گئی جوپیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.63فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1329روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

سی طرح 6مارچ کوختم ہونیوالے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1381روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05فیصدکم ہے،پیوستہ ہفتہ میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1382روپے ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1279روپے، راولپنڈی 1289روپے،گوجرانوالہ 1330روپے،سیالکوٹ 1320روپے، لاہور1350روپے، فیصل آباد1370روپے، سرگودھا1340روپے،ملتان 1311روپے،بہاولپور1366روپے، پشاور1322روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1250روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح کراچی میں گزشتہ ہفتے کے دوران سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت1321روپے، حیدرآباد 1340 روپے،سکھر1450روپے،لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1440روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1337روپے ریکارڈکی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…