لاس اینجلس (این این آئی)معروف امریکی اداکار فرانسسکو سان مارٹن نے لاس اینجلس میں خودکشی کرلی۔لاس اینجلس کانٹی کورونر آفس نے تصدیق کی ہے کہ فرانسسکو سان مارٹن نے 16جنوری کو لاس اینجلس میں اپنے گھر میں خودکشی کی ہے۔
امریکی اداکار کی موت کی خبر نے ہالی ووڈ میں ہلچل مچا دی ۔فرانسسکو سان مارٹن نے اپنے کیریئر کا آغاز بچوں کے تھیٹر میں اداکاری سے کیا تھا۔انہوں نے نوعمری میں میڈرڈ میں ماڈلنگ اور اداکاری کی کلاسز لیں اور گریجویشن کے بعد اسپین میں اسٹیج، ٹی وی اور فلمی پروڈکشن میں نظر آئے۔