پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

اسرائیلی طبی عملہ زخمی فلسطینی کے منہ پر خنزیر کا گوشت پھیرتا رہا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015 |

بیت المقدس (نیوز ڈیسک) فلسطین سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ اسرائیلی طبی عملے کی جانب سے ایک قریب المرگ زخمی فلسطینی کے منہ پر خنزیر کا گوشت لگایا گیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹریچر پر لیٹے ہوئے ایک زخمی فلسطینی کے چہرے پر طبی عملہ سور کا گوشت پھیر رہا ہے۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ اس فلسطینی نے ہیبرون کے قریب ایک اسرائیلی پولیس اہلکار پر حملہ کیا جس کے جواب میں اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کردیا تھا اور طبی عملے نے ہسپتال منتقلی کے دوران اس کے منہ پر خنزیر کا گوشت لگایا۔ اس کے کچھ دیر بعد ہی اس فلسطینی کی ہلاکت ہوگئی تھی۔ تاہم ابھی یہ یقینی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے کہ وہ خنزیر کا گوشت ہی تھا۔ واضح رہے کچھ عرصے کے دوران فلسطین، اسرائیل تنازع شدت اختیار کرگیا ہے اور اس میں 9 بچوں سمیت 26 افراد مارے جا چکے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…