منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

مجھے اپنے لیے گلوکار کی ضرورت نہیں،سلمان خان

datetime 13  اکتوبر‬‮  2015
Salman Khan singing Tu Meri Dost Hain
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ دبنگ اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ ان کی آواز اچھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے اور بہتر ہوسکتی ہے اور انہیں اپنے لیے گلوکار کی ضرورت نہیں۔بولی وڈ لائف کے مطابق حال ہی میں سلمان خان کو گلوکاری کے ایونٹ میں مدعو کیا گیا تھا جس کے میزبان ہندوستانی گلوکار سونو نگم تھے۔اس ایونٹ کے دوران سلمان خان کو جب اسٹیج پر دعوت دی گئی تو اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بلانے کے لیے کسی پلے بیک گلوکار کی ضرورت نہیں ہے۔سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی آواز اچھی ہے جو ٹیکنالوجی کی مدد سے مزید بہتر ہوسکتی ہے اور وہ اپنے گانے خود گا سکتے ہیں۔سلمان خان کے مطابق گلوکاروں کا کام نہایت آسان ہوتا ہے۔سلمان کی اس بات کو سننے کے بعد وہاں موجود شو کے میزبان سونو نگم کو ان کی یہ بات پسند نہ آئی جس کے بعد ایونٹ میں سلمان اور سونو کا آگے ہونے والا ایک سیگمنٹ منسوخ کرنا پڑا۔یاد رہے کہ سلمان خان اس سے قبل اپنی فلم ”کک“ اور’ ’ہیرو“ میں گانا گا چکے ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…