ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پیدائش کے 2 ماہ بعد حبا اور آریز نے بیٹی کی آمد کا اعلان کردیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز فنکار جوڑی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے بیٹی کی پیدائش کے 2 ماہ بعد خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس فنکار جوڑی نے مشترکہ پوسٹ شیئر کر کے ننھی پری کی آمد کے اعلان کے ساتھ ہی نام بھی بتا دیا اور تصویر بھی شیئر کر دی۔انسٹا پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں حبا بخاری اور آریز احمد کے ہاتھوں میں ان کی بیٹی کے پاؤں کی جھلک بھی دکھائی دی۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ میں جاتے سال کی خوبصورت یادوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے اور بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اس سال نے ہماری زندگیوں کو اس خوبصورت انداز میں بدل دیا ہے، جسے الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے واقعی ممکن نہیں۔ یہ آپ کا دوسرا مہینہ ہے۔انہوں نے بیٹی کی پیدائش پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ کی موجودگی محبت کی خالص ترین شکل ہے جسے ہم نے محسوس کیا۔ اللّٰہ کا شکر ہے کہ اْس نے ہمیں اپنی رحمت سے نوازا۔

ہمارا چھوٹا فرشتہ۔والدین بننے والی اس جوڑی نے اپنے مداحوں کو بیٹی کا نام بھی بتا دیا، انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ آپ ہماری زندگیوں میں روشنی لائی ہیں۔ ہم نے آپ کا نام عینور AYNUR رکھا ہے، جس کا مطلب ہے چاندنی۔واضح رہے کہ آریز احمد اور حبا بخاری 2022ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ یہ ان کے ہاں پہلے بچے کی آمد ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…